آئیڈیاز 2024، واہ انڈسٹریز کا ترک کمپنی سے اسلحےکی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر معاہدہ

معاہدرے پر منیجنگ ڈائریکٹر واہ انڈسٹریز اور ڈائریکٹر ریپکان نے دستخط کیے


آفتاب خان November 20, 2024
معاہدے پر واہ انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر اور رییپکان کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے—فوٹو: ایکسپریس

کراچی:

کراچی میں جاری آئیڈیاز 2024 کے دوران پاکستان کی واہ انڈسٹریز لمیٹڈ اور ترکیہ کی ریپکان کے درمیان 155 ایم ایم ایمونیشن کی پیداواری صلاحیت بڑھانے سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں اسلحے کی نمائش کے حوالے سے آئیڈیاز 2024 جاری ہے جہاں مختلف ممالک کی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے جاری ہیں اور اسی سلسلے میں واہ انڈسٹریز اور ریپکان کے درمیان بھی اہم معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان ہونے والے معاہدرے پر منیجنگ ڈائریکٹر واہ انڈسٹریز اور ڈائریکٹر ریپکان نے دستخط کیے اورمعاہدے کے تحت 155 ایم ایم ایمونیشن کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔

معاہدے پر دستخط کے موقع پر نائب وزیر ترکیہ بلال دردالی اور چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں