کلفٹن میں غیر قانونی ایکس چینج پر چھاپے میں تین ملزمان گرفتار، 37 لاکھ روپے برآمد

ملزمان امریکی ڈالر کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں، ملزمان برآمد شدہ کرنسی پر مطمئن نہ کرسکے، ایف آئی اے


ااسٹاف رپورٹر November 20, 2024

کراچی: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، کمرشل بینکنگ سرکل نے کلفٹن میں چھاپہ مار کارروائی کی جس میں غیرقانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث 3 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزمان کی شناخت رحیم، خالد اور حمزہ کے نام سے ہوئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے 37 لاکھ روپے اور ان کے موبائل سے غیر قانونی کرنسی ایکس چینج سے متعلق ریکارڈ برآمد ہوا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان امریکی ڈالر کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے، گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں