مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی میں گھر سے زیورات چوری کر کے بھیجنے والی گھریلو ملازمہ اور اس کے بھانجے کو گرفتار کر کے نقدی برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ منصب مائی نے گھر سے زیورات چوری کر کے اپنے بھانجے عبدالوحید کو فروخت کرنے کے لیے دیے تھے ملزمان نے چوری کے بعد زیورات بیچ دیے تھے۔
ایس ایچ او مورگاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خالہ بھانجا دونوں کو گرفتار کرکے 34 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لیے۔
ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او مورگاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔