تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ، اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی کی قرارداد پر ووٹنگ آج متوقع ہے


ویب ڈیسک November 21, 2024

TEL AVIV:

تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے باہر یہودیوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا اور اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی، انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی لگانے اور غزہ میں نسل کشی روکنے کے مطالبات درج تھے۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی کی قرارداد پر ووٹنگ آج متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں