توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد ہونیکا امکان

گزشتہ سماعت پر بشریٰ بی بی عدالت پیش نہیں ہوئی تھیں اور عدم حاضری پر ضمانت خارج ہونے کا نوٹس جاری ہوا تھا


ویب ڈیسک November 21, 2024

اسلام آباد:

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کریں گے۔

گزشتہ سماعت پر بشریٰ بی بی عدالت پیش نہیں ہوئی تھیں اور عدم حاضری پر ضمانت خارج ہونے کا نوٹس جاری ہوا تھا۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ ملزمہ کی عدم حاضری پر ضمانت خارج اور ضمانتی مچلکے ضبط کر لیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں