دفاعی نمائش: پاکستان اور چین میں دفاعی ساز و سامان کے معاہدے
کراچی: دفاعی نمائش کے دوران پاکستان اور چین کے مابین دفاعی ساز و سامان کے معاہدے ہوئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئیڈیاز 2024ء دفاعی نمائش ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری ہے، جس کا آج تیسرا دن ہے۔ اس دوران کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں، اسی سلسلے میں پاکستان اور چین کے مابین دفاعی سازو سامان سے متعلق بھی معاہدے ہوئے۔
مفاہمتی یاداشت پر دستخط چین کے مسٹر ڈنگ اور پاکستان کے بریگیڈیئر ندیم احسن نے کیے۔ یہ معاہدہ پاکستانی کمپنی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا اور چینی کمپنی نورنکو کے مابین ہوا ہے۔
اسی طرح دوسرا معاہدہ چناب انجینئرنگ ورکس اینڈ فاؤنڈریز کے ساتھ ہوا ۔ اس موقع پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط پاکستان کے بریگیڈیئر ندیم احسن اور چناب کمپنی کے احمد حسن نے دستخط کیے۔