اے آر رحمان اور انکی گٹارسٹ کی ایک ساتھ طلاق نے سوالات کھڑے کردیئے

قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اے آر اور ان کی گٹارسٹ کے درمیان تعلق ہے


ویب ڈیسک November 21, 2024

معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے 29 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ منگل کی شام جاری ہونے والے بیان میں اس فیصلے کو ’درد اور اذیت‘ بھرا فیصلہ قرار دیا گیا۔

 سائرہ بانو کی قانونی مشیر وندنا شاہ نے کہا کہ یہ فیصلہ باہمی طور پر کیا گیا اور یہ ایک ’خوشگوار‘ علیحدگی ہے۔

وندنا شاہ نے ایک انٹرویو میں وضاحت کی کہ اس علیحدگی کا تعلق موسیقار کی گٹارسٹ موہنی ڈے کی شادی کے خاتمے سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، یہ دونوں فیصلے بالکل غیر متعلقہ ہیں، سائرہ اور رحمان نے اپنی زندگی کے بارے میں یہ فیصلہ خود کیا ہے۔ سائرہ بانو کی وکیل نے مزید بتایا کہ سائرہ بانو کی حتمی تصفیے پر ابھی بات چیت جاری ہے۔

یاد رہے کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو نے 1995 میں شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔ علیحدگی کے اعلان کے چند گھنٹے بعد، اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ بھی شیئر کیا تھا۔

موسیقار کی جانب سے طلاق کی تصدیق کے فوری بعد ان کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا اور کئی لوگوں نے دونوں فنکاروں کی ایک وقت میں طلاق کو مشکوک قرار دیتے ہوئے قیاس آرائیاں کیں کہ اے آر اور ان کی گٹارسٹ کے درمیان تعلق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں