اے آر رحمان اور سابقہ اہلیہ کے درمیان شادی سے پہلے کیا معاہدہ ہوا تھا؟
عروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے 29 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اے آر رحمان کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے۔
2012 میں مشہور بھارتی میزبان سیمی گریوال کو دیئے انٹرویو میں اے آر رحمان نے بتایا کہ ان کی شادی اس وقت ہوئی جب وہ اپنے کیرئیر کی بلندیوں پر تھے اور ان کے پاس لڑکی ڈھونڈنے کیلئے بلکل بھی وقت نہیں تھا۔
موسیقار نے بتایا کہ یہی وجہ تھا کہ ان کی والدہ نے انکے لئے ایک سادہ سی لڑکی ڈھونڈی جو ان کے ساتھ ایڈجسٹ کر سکے اور دونوں کے درمیان شادی سے پہلے ہی کچھ اہم نکات پر معاہدہ ہوگیا تھا۔
اے آر رحمان نے سیمی گریوال کو بتایا کہ وہ پہلے ہی اپنی اہلیہ کو یہ بتا چکے تھے کہ ان کے پاس وقت نہیں ہوگا کہ وہ شادی کے بعد انکو گھمائیں پھرائیں یا شاپنگ کروائیں کیونکہ موسیقاری کے باعث وہ بےحد مصروف رہتے تھے۔
اے آر نے بتایا کہ ان کی اور سائرہ بانو کی شادی مکمل طور پر ارینج تھی اور وہ ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے تھے جو ان کو کسی قسم کی پریشانی میں نہ ڈالے تاکہ وہ اپنے کام پر توجہ رکھ سکیں۔
انہیں بس ایسی لڑکی چاہیے تھی جو تھوڑی پڑھی لکھی خوبصورت اور سمجھدار ہو جو انکی والدہ نے ان کیلئے ڈھونڈ نکالی اور اس طرح 1995 میں وہ سائرہ بانو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
تاہم 29 سال کا یہ طویل سفر 2024 میں ختم ہوا جس سائرہ کی وکیل کی جانب سے اے آر رحمان سے علحیدگی کا اعلان کیا گیا۔
یاد رہے کہ اے آر رحمان نے بھی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے دکھ بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا کہ انہیں اُمید تھی کہ یہ رشتہ 30 برس مکمل کرے گا مگر ایسا نہ ہوسکا۔