سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں بلند سے بلند تر، آج پھر بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 3700 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی


اسٹاف رپورٹر November 21, 2024

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں، جس کی وجہ سے سونا دن بہ دن مہنگا ترین ہوتا جا رہا ہے۔

جمعرات کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 37ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2668ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، اور نئی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3172 روپے بڑھ جانے سے 2 لاکھ 38 ہزار 340روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی آج 200 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت3450 روپے فی تولہ ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں