رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس سے ڈسچارج

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا


ویب ڈیسک November 21, 2024
اعظم سواتی کو ٹیکسلا تھانہ ہنگامہ آرائی کیس میں جیل جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا—فوٹو: فائل

راولپنڈی:

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو حسن ابدال میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس سے ڈسچارج کردیا۔

راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمے میں سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے اعظم سواتی کو تھانہ حسن ابدال ہنگامہ گھیراؤ جلاؤ کیس میں ڈسچارج کر دیا جبکہ تھانہ ٹیکسلا ہنگامہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی نے سندھ میں مقدمات کی تفصیلات جاننے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

جج امجد علی شاہ نے ٹیکسلا ہنگامہ آرائی کیس میں اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |