برطانیہ؛ 57 سال قبل خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کرنے والا 92 سالہ ملزم گرفتار

1967 میں  لیوسا ڈیونے نامی خاتون اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں جنھیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا


ویب ڈیسک November 21, 2024

برطانیہ میں ایک 92 سالہ شخص  ریلینڈ ہیڈلی پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 1967 میں برطانیہ کے برسٹل شہر میں لیوسا ڈیونے نامی خاتون اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔

تفتیش کے دوران پولیس کے ہاتھوں کچھ نہ لگا جس کے باعث یہ کیس سرد خانے کی نذر ہوگیا تھا تاہم اب 57 سال بعد کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس نے ایک سال قبل اس کیس پر دوبارہ تفتیش کا آغاز کیا اور کچھ چیزوں کے فرانزک ٹیسٹ کرائے گئے۔ جس میں ملزم کا ڈی این اے مل گیا۔

اس ڈی این اے کو میچ کرکے پولیس ملزم تک پہنچ گئی اور 92 سالہ شخص جو جرم کے وقت 37 سال کا تھا۔ گرفتار ہوگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |