لاہور:
نومئی کو عسکری ٹاور جلاو گھیراو کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کو اشتہاری قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس سماعت کی۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اسلم اقبال نو مئی کے مقدمہ میں رو پوش ہیں، پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو اشتہاری قرار دیا جائے۔
اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔