پاکستان کی کرکٹ ہمارے پیسوں سے چل رہی ہے، بھارتی اینکر کی بڑھک پر پاکستانی صحافی کا کرارا جواب

متنازع بھارتی صحافی ارنب گوسوامی اور پاکستانی صحافی حافظ عمران کے درمیان ہونیوالی بحث سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے

بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان نہ آنے کے حوالے ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی بنیاد پر بھارتی میڈیا بھرپور پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر رضا مندی خبریں پھیلائیں گئیں جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین محسن نقوی نے دوٹوک موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی سے رابطے میں ہیں، پہلے پاکستان ہے پھر کوئی چیز، ہم ایونٹ پورے ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔

مزید پڑھیئے: چیمپئنز ٹرافی: بھارتی میڈیا ''ہائبرڈ ماڈل'' پر راضی ہونے کی خبریں پھیلانے لگا

اس ضمن میں بھارتی ٹی وی چینل کے ایک شو میں متنازع بھارتی صحافی ارنب گوسوامی اور پاکستانی صحافی حافظ عمران کے درمیان ہونے والی شدید بحث کا کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

کلپ میں ارنب گوسوامی نے بھارت کو باس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی وزیر اعظم اعلان کریں کہ ہم کوئی فنڈنگ نہیں کریں گے تو آپ کا کرکٹ بورڈ بیٹھ جائے گا۔ یہ بات بری لگے گی لیکن سچ کو تسلیم کرنا ہوگا۔آپ کےپاس پیسے نہیں ہیں، آپ وہ لڑائی کیوں لڑ رہے ہیں جو آپ جیت نہیں سکتے۔

حافظ عمران نے بھارتی صحافی کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا یہ پیسا انڈیا اے سے کھیل کر نہیں بناتا۔ وہ یہ پیسا پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور دیگر ٹیموں کے ساتھ کھیل کر بناتا ہے۔ آپ اس خمار سے باہر نکلیں کہ یہ پیسا آپ کی وجہ سے آتا ہے۔ انڈیا کی انڈسٹری ہم لوگو ں کی وجہ سے اور دنیائے کرکٹ کی وجہ سے چل رہی ہے۔

Load Next Story