امریکا میں لائبریری کو 51 برس بعد کتاب لوٹا دی گئی

’لومبارڈی: وننگ اِز دی اونلی تھنگ‘ نامی کتاب 26 جولائی 1973 کو بینسن میموریل لائبریری کو لوٹائی جانی تھی


ویب ڈیسک November 22, 2024
(تصویر: انسٹاگرام)

امریکا میں ایک سابق پیٹرن نے پنسلوینیا کی ایک لائبریری کو 51 برس بعد کتاب لوٹا دی۔

انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق ’لومبارڈی: وننگ اِز دی اونلی تھنگ‘ نامی کتاب 26 جولائی 1973 کو بینسن میموریل لائبریری کو لوٹائی جانی تھی۔

 

پوسٹ میں کہا گیا کہ لائبریری کی جانب سے 2021 میں تاخیر سے کتاب جمع کرانے پر جرمانے کو ختم کر دیا گیا تھا لیکن مہربان پیٹرن نے جرمانے کی رقم کا حساب لگایا، اس میں سود شامل کیا اور رقم لائبریری کوعطیہ کردی۔

لائبریری کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جیسیکا ہِلبرن کا کہنا تھا کہ یہ کتاب اب دوبارہ اجراء کے لیے دستیاب نہیں ہوگی، اس کو فیسیلیٹی کے دفتر میں ڈسپلے پر رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں