بلاتعطل بلڈ پریش کی پیمائش کرنے والی پٹی

یہ نرم اور لچک دار پٹی جلد سے چپک جاتی ہے اور اس کو بازو پر لگایا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک November 22, 2024

سائنس دانوں نے ڈاک ٹکٹ کے برابر ایسی پٹی بنائی ہے جس کو لگا کر بلا تعطل بلڈ پریشر کی پیمائش کی جا سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے محققین(جنہوں نے یہ پٹی بنائی)نے جرنل نیچر بائیو میڈیکل انجینئرنگ میں بتایا کہ 100 سے زائد مریضوں پر کی جانے والی آزمائش میں اس نے اچھا کام کیا ہے۔

بلڈ پریشر کو نارمل (یعنی 80/120) رکھنا قلبی مرض اور فالج سے لے کر گردوں کے مسائل، ڈیمینشیا اور بینائی کے ختم ہوجانے جیسی متعدد بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ لہٰذا بلند فشار خون میں مبتلا افراد ایک کف اینڈ میٹر ڈیوائس استعمال کرتے ہیں تاکہ بلڈ پریشر کی پیمائش کر سکیں۔

تحقیق کے شریک مصنف سائی ژو کا کہنا تھا کہ کف کے ذریعے روایتی بلڈ پریشر کی پیمائشیں اہم پیٹرنز کو مس کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ پٹی بلڈ پریشر کا لہروں کی شکل میں ڈیٹا مسلسل فراہم کرتی ہے، جس سے بلڈ پریشر کے اتار چڑھاؤ کے تفصیلی رجحان کا پتہ چلتا ہے۔

یہ نرم اور لچک دار پٹی جلد سے چپک جاتی ہے اور اس کو بازو پر لگایا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں