مردہ قرار دیا جانے والا شخص آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگیا

اس کے بعد روہتاش کی لاش کو مردہ خانے کے ڈیپ فریزر میں دو گھنٹے تک رکھا گیا


ویب ڈیسک November 22, 2024

بھارتی ریاست راجستھان میں جنازے سے زندہ ہوجانے والے شخص کی موت ایک دن بعد جے پور کے اسپتال میں علاج کے دوران ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کو لے کر تین ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا جنہوں نے اس شخص کو مردہ قرار دیا تھا اور اسے مردہ خانہ اور پھر شمشان گھاٹ بھیج دیا تھا۔

25 سالہ گونگے بہرے نوجوان روہتاش کو کل دوپہر جھنجھنو ضلع کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا لیکن وہاں کے ڈاکٹروں نے تقریباً 2 بجے اسے مردہ قرار دیا۔

اس کے بعد روہتاش کی لاش کو مردہ خانے کے ڈیپ فریزر میں دو گھنٹے تک رکھا گیا۔

کچھ دیت بعد ایمبولینس کی مدد سے لاش کو قبرستان لے جایا گیا۔ جب شام تقریباً پانچ بجے ان کی آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں تو اچانک ان کے جسم میں حرکت پیدا ہوئی اور روہتاش نے سانس لینا شروع کر دی تھی اور وہ بھی جنازے کی چتا کو جلانے سے صرف چند لمحے پہلے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں