استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم نو، 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان

پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی منظوری دی


ویب ڈیسک November 22, 2024

استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم نو کے صدرعبدالعلیم خان نے پارٹی کی تنظیم نو کے بعد 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی) کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی جانب سے سے نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ( سی ای سی) کے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ اسحاق خان خاکوانی، غلام سرور خان، ایم این اے منزہ حسن، سید صمصام علی بخاری اور عون چوہدری سی ای سی کے رکن نامزد کیے گئے ہیں۔

گل اصغر بگھور، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،  رانا نذیر احمد خان، ہمایوں اختر خان، ملک نعمان لنگڑیال، کے پی کے سے جی جی جمال، ایاز خان نیازی، میاں خالد محمود،  چوہدری نوریز شکور اور چوہدری ظہیرالدین بھی سی ای سی میں شامل ہوں گے۔

صوبائی اسمبلی کے ارکان  شعیب صدیقی، غضنفر عباس چھینہ اور سارہ احمد، چوہدری علی اختر اور مامون جعفر تاررڑ، راجہ یاور کمال، فیاض الحسن چوہان،  خرم حمید روکھڑی،  امیر حیدر سنگھا، نیاز حسین گشکوری اور رفاقت گیلانی ، سید افتخار حسین گیلانی، تحسین گردیزی،  چوہدری عبدالروف، ہارون عمران گل اور صدر لاہور ملک زمان نصیب بھی آئی پی پی کی سی ای سی کے رکن ہوں گے۔

آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی  کے تمام نئے اراکین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ استحکام پارٹی زیادہ فعال انداز میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں