اقوام متحدہ؛ جوہری نگراں ادارے نے ایران کیخلاف قرارداد منظور کرلی

قرارداد کے حق میں 19 اور مخالفت میں 3 ووٹ آئے جب کہ 12 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا


ویب ڈیسک November 22, 2024

اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے نے تعاون نہ کرنے پر ایران کی مذمت کرتے ہوئے طویل گرما گرم بحث کے بعد قرارداد منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کی 19 رکن ممالک نے حمایت کی جب کہ چین، روس اور برکینا فاسو نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

علاوہ ازیں 12 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہ لیکر قرارداد کی نہ تو حمایت کی اور نہ ہی مخالفت میں ووٹ دیا۔

خیال رہے کہ یہ قرارداد اُس وقت سامنے آئی ہے جب ایران کے بارے میں یہ ٹھوس اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے۔

امریکا، برطانیہ اور فرانس نے ایران کے عدم تعاون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔ 

یاد رہے کہ رواں برس جون میں بھی امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے 35 ملکی بورڈ میں مذمتی تحریک پیش کی تھی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔