چیمپئینز ٹرافی؛ کپ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر پہنچا دیا گیا

سابق کپتان سرفراز احمد کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا 

آئی سی سی کے تحت دورہ پاکستان کے آخری مرحلے میں کراچی میں موجود چیمپئینز ٹرافی کا کپ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر پہنچا دیا گیا۔


میئر کراچی  بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ٹرافی کا استقبال کیا، اس موقع پر کے ایم سی کے اعلٰی حکام بھی موجود تھے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں کامیاب انعقاد کے حوالے سے بھرپور امید کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامںٹ کے انعقاد سے پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت تاتر جائے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کی ایدھی چلڈرن ہوم میں نمائش

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے عالمی دورے پر نکلی چیمپینز ٹرافی کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، ہماری عوام کرکٹ کے کھیل سے گہرا شغف رکھتی ہے۔

قبل ازیں آئی سی سی کے تحت چیمپئینز ٹرافی کو کلفٹن کے علاقے میں نجی تعلیمی درسگاہ لے جایا گیا، اس موقع پر چیمپینز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی موجود تھے۔
 

Load Next Story