کینسر کے مریضوں میں بقا کی شرح بڑھ گئی

پچھلے پانچ سالوں میں پھیپھڑوں کے کینسر سے بچنے کی شرح میں 26 فیصد بہتری آئی


ویب ڈیسک November 24, 2024

ماہرین نے پایا ہے کہ پھیپھڑوں کے کینسر میں متبلا اب زیادہ لوگ طویل عرصے تک زندہ رہ رہے ہیں۔

امریکا میں سب سے مہلک کینسر پھیپڑوں کا کینسر ہے تاہم ایک نئی رپورٹ جو ریاست بہ ریاست کینسز کیسز کا جائزہ لیتی ہے، ظاہر کرتی ہے کہ پھیپھڑوں کے کینسر میں متبلا اب زیادہ لوگ طویل عرصے تک زندہ رہ رہے ہیں۔

امریکی لنگز ایسوسی ایشن (اے ایل اے) کے صدر اور سی ای او ہیرالڈ وِمر نے کہا کہ ابھی مزید کام کرنا باقی ہے، لیکن میں پھیپھڑوں کے کینسر کی دیکھ بھال کے مستقبل کے بارے میں ناقابل یقین حد تک پر امید ہوں کیونکہ جو دستاویزات میں بات سامنے آئی ہے کہ پھیپڑوں کے کینسر میں بقا کی شرح میں بہتری آئی ہے اور اور اس میں مزید کام کرنے کے مواقع ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں پھیپھڑوں کے کینسر سے بچنے کی شرح میں 26 فیصد بہتری آئی ہے۔

لیکن رپورٹ نوٹ کرتی ہے کینسر کی جانچ تک رسائی، جسے مالیکیولر، جینومک یا جینیاتی ٹیسٹنگ بھی کہا جاتا ہے، اب بھی ناہموار ہے۔

مزید برآں صرف 15 ریاستوں کو کینسر کے لیے جامع انشورنس کوریج درکار ہے جب کہ مزید پانچ کو اس میں شامل کرنے کے لیے کچھ بیمہ کے منصوبوں کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |