امریکی حکومت کی گوگل کروم براؤزر کو فروخت کی ہدایت
امریکی حکومت نے ایک جج کو ہدایت دی ہے کہ وہ گوگل پر ایک بڑے عدم اعتماد کے کریک ڈاؤن کے سلسلے میں اس کے کروم براؤزر کو فروخت کرنے کا حکم دے۔
ایک عدالتی کیس میں، امریکی محکمہ انصاف نے گوگل کو اپنے کاروبار کو شفاف کرنے پر زور دیا جس میں ٹیک ادارے کی جانب سے اسمارٹ فونز پر ڈیفالٹ سرچ انجن ہونے کے دیگر اختیارات پر پابندی لگانا اور اسے صارفین کے اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کا استحصال کرنے سے روکنا شامل ہے۔
حکام نے عدالتی فائلنگ میں کہا کہ اگر مجوزہ طریقہ کار ٹیک کمپنی کو موبائل آپریٹنگ سسٹم کے کنٹرول کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے سے نہیں روکتا تو گوگل کو بھی اینڈرائیڈ فروخت کرنے کے لیے پابند بنایا جانا چاہیے۔
گوگل کے عالمی امور کے صدر کینٹ واکر نے فائلنگ کے جواب میں کہا کہ محکمہ انصاف کے اہلکاروں نے مداخلت پسند ایجنڈے کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔
گوگل کے قیمتی اثاثے کروم براؤزر کو فروخت کرنے کا مطالبہ امریکی حکومت کے ریگولیٹرز کی طرف سے ایک بنیادی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے جس نے دو دہائیاں قبل مائیکروسافٹ کو بھی اسی طرح ’توڑنے‘ کی کوشش کی تھی۔