بیوروکریٹس کی ترقیاں روکنے سے متعلق وزیراعظم کا حکم کالعدم قرار
انتظامی افسران کو سینٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں ترقیاں دی جائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم
ہائی کورٹ نے وزیراعظم کی جانب سے بعض بیوروکریٹس کی ترقیاں روکنے کاحکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے سینئر بیورو کریٹس کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت عالیہ نے اعلیٰ ترین انتظامی افسران کی ترقیوں پر نظرثانی سے متعلق وزیراعظم کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جن اعلیٰ افسران کی ترقیاں روکی گئی ہیں انہیں سینٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں ترقیاں دی جائیں۔
واضح رہے کہ سینٹرل سلیکشن بورڈ نے 67 اعلیٰ افسران کی اگلے گریڈ پر تقری کی سفارش کی تھی تاہم وزیر اعظم نواز شریف نے ان میں سے 29افسران کی ترقیوں پر نظرثانی کا حکم دیا تھا جس پر بیوروکریٹس نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔