حیدرآباد؛ احتجاج کے پیش نظر پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع

پولیس نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد کے چیئرمین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا


ویب ڈیسک November 22, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

حیدر آباد:

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24نومبر کو احتجاج کے اعلان کے تناظر میں حیدرآباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع، پولیس نے ٹاؤن چیئرمین کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد کے چیئرمین عدنان رشید کو مقامی شادی ہال سے گرفتار کیا گیا۔ 

پی ٹی آئی کے ٹاؤن چیئرمین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر کی جارہی ہیں۔  
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں