لانگ مارچ اور نام نہاد انقلاب لانے والے ملک وقوم کے بارے میں سوچیں خواجہ آصف

آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا،وزیر دفاع


ویب ڈیسک July 22, 2014
جو عناصر محاذ آرائی کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں وہ قوم کے ساتھ مخلص نہیں ، وزیردفاع۔ فوٹو:فائل

LONDON:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محاذ آرائی کی سیاست کو ہوا دینے والے عناصر قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہیں اور جو لوگ نام نہاد مارچ کرنا چاہتے ہیں وہ ملک وقوم کے بارے میں ضرور سوچیں۔


سیالکوٹ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نقل مکانی کرنے والے تمام افراد کو ممکن امداد اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے اورحکومت مشکل کی اس گھڑی میں آئی ڈی پیز کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔


خواجہ آصف نے کہا کہ جو عناصر محاذ آرائی کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں وہ قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہیں اور جو لوگ آزادی مارچ کرنا چاہتے ہیں یا نام نہاد انقلاب لانا چاہتے ہیں وہ پہلے ملک کے سیاسی اور اقتصادی استحکام کے بارے میں سوچیں اور قوم کی حالت پر بھی رحم کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں