بشریٰ بی بی کا پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں ہے، رؤف حسن

سعودی عرب ہمارا برادرانہ ملک ہے، بشری بی بی نے اپنے بیان میں کسی کا نام نہیں لیا، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک November 23, 2024

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں اور انہوں نے کسی بھی اسٹیج پر سعودی عرب کا نام نہیں لیا۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کاپارٹی میں کوئی با ضابطہ عہدہ نہیں ہے اور بشری بی بی نے کسی اسٹیج پر بھی سعودی عرب کا نام نہیں لیا جبکہ گزشتہ روز بھی بشری بی بی نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے انہیں بتایا۔

رؤف حسن نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے کل بھی نام نہیں لیا البتہ سعودی عرب اور سعودی ولی عہد کا نام لینا حکومت کا غیر ذمے دارانہ فعل ہے، یہ حکومت کی ایک گھناؤنی اور گھٹیا سازش ہے جبکہ اس حوالےسے بانی پی ٹی آئی کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی کہا کہ ایسا کوئی بیان نہیں دیا مگر حکومت کے لوگ اس بیان کو متناز بنانے کیلیے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں، بتایا جائے کہ سعودی عرب کا نام کہاں لیا ہے۔؟

رؤف حسن سعودی نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادرانہ ملک ہے۔ایک سوال کے جواب مین انہوں نے کہا کہ حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی البتہ جن سے بات ہونی چاہیے اُن سے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین مذاکرات نا گزیر ہیں، ملک کو چلانا ہے تو بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کا رابطہ ہونا چاہیے، ہم احتجاج کی کال پر قائم ہیں، کال واپس لینے کا اختیار صرف بانی پی ٹی آئی کا ہی ہے اور اتوار کو بالکل مؤثر احتجاج ہو گا۔
پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے کہا کہ ہائیکورٹ نے اسلام آباد کی حد تک احتجاج کو غیر قانونی کہا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں