سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ایک ماہ کے لیے ملتوی، ترقی کے منتظر افسران مایوس

اجلاس میں گریڈ 20 اور 21 کے افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جانی ہے


ویب ڈیسک November 23, 2024

سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے اس اجلاس میں سینئر بیوروکریٹس کو گریڈ 20 اور گریڈ 21 میں ترقی دی جانی تھی لیکن اجلاس کے ملتوی ہونے سے ترقی کے منتظر سینکڑوں افسران مایوس ہوگئے۔

ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق سنٹرل سلیکشن بورڈ کی میٹنگ 26، 27 اور 28 نومبر کو ہونی تھی تاہم اب یہ میٹنگ 23 اور 27 دسمبر کے درمیان ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی جائے گی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سی ایس بی کے اجلاس میں سول سروس آف پاکستان کے تعینات ملازمین کو گریڈ 20 اور گریڈ 21 میں ترقی دینے کے مواقع پر غور کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں