متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے فاسٹ بولر حضرت بلال کی متنازع نوبال پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔
ابوظہبی میں جاری ٹی10 لیگ میں یو اے ای کے مقامی بالر حضرت بلال نے سامپ آرمی کی جانب سے نیویارک اسٹرائیکر کے خلاف نو بال کی، جس نے 2010 میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث محمد عامر کی یاد کو تازہ کردیا۔
فرنٹ فٹ کریز سے کافی آگے کی جانے والی نو بال پر کمنیٹیر بھی حیران رہ گئے۔
اس نوبال کے نتیجے میں ملنےوالی فری ہٹ پر چھکا بھی لگا۔ بلال کی اس نوبال کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اسے محمد عامر سے بڑی نوبال قرار دےکر مختلف شکوک کا اظہار کرکے تبصرہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں: "بابا کی جے ہو، تھوڑا گیان فیوچر کیلئے بھی بچالو کام آئے گا"
فاسٹ بولر کی جانب سے ہوئی نوبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے فاسٹ بولر حضرت بلال 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیل چکے ہیں۔