ایس آئی ایف سی کی معاونت سے فارما سیکٹر کی برآمدات میں 31 فیصد اضافہ

ادویات کی برآمدات 105.936 ملین ڈالر ریکارڈ جبکہ گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں یہ برآمدات 80.796 ملین ڈالر تھیں


ویب ڈیسک November 23, 2024

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی فارما سیکٹر کی برآمدات میں 31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ادویات کی برآمدات 105.936 ملین ڈالر ریکارڈ ہوئی ہے، جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران یہ برآمدات  80.796 ملین ڈالر تھیں۔

سال بہ سال کی بنیاد پر ادویات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 61.55 فیصد کا اضافہ  ہوا ہے جب کہ ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر اگست 2024ء کی برآمدات کے مقابلے میں ستمبر 2024ء کے دوران ادویات کی برآمدات میں 53.78 فیصد کا اضافہ  ہوا ہے۔

صنعتی شعبے کی صلاحیت اور ایس آئی ایف سی کے پالیسی سطح کے اقدامات کی بدولت سازگار برآمدی ماحول کی فراہمی  کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، جس سے مختلف شعبوں میں برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں