اسلام آباد ہائی کورٹ میں بغیر اجازت جلسے اور احتجاج پر 3 سال قید کے نئے قانون کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر وزارت قانون و انصاف کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی طلب کرلیا گیا۔ درخواست گزار شہری کی جانب سے بیرسٹر عمار ضیاء الدین نے قانون چیلنج کر رکھا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہریوں کے احتجاج کے آئینی حق پر پابندی کا لامحدود اختیار مجسٹریٹ کو دے دیا گیا ہے۔ ایکٹ کا سیکشن 6 اختیارات کی تقسیم کے بنیادی اصول کے بھی خلاف ہے۔