کراچی ٹور مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی لاہور پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق باغوں کے شہر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈکواٹر لاہور میں ٹرافی کی رونمائی کا کوئی پروگرام نہیں رکھا گیا۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ٹرافی کی کوئی سرگرمی نہیں تاہم حالات دیکھتے ہوئے پروگرام بنا تو مطلع کیا جائے گا۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 16 نومبر کو اسلام آباد پہنچی تھی، ایبٹ آباد، مری سمیت مختلف مقامقات کے ٹور کے بعد کراچی میں اس کو لے جایا گیا۔
مزید پڑھیں: مزار قائد پر آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کی نمائش
شہر قائد میں 3 دن کراچی میں مختلف مقامات پر رونمائی کے بعد اب پی سی بی ہیڈ کوارٹر ٹرافی کو رکھ دیا گیا ہے، یہاں سے ٹرافی 26 نومبر افغانستان پہنچے گی، اس کےبعد بنگلادیش، جنوبی افریقہ سے ہوتی ہوئی آخری مرحلے میں بھارت کے بعد 27 جنوری کو دوبارہ پاکستان لائی جائے گی۔