پنکی پیرنی نے بیان غلطی سے نہیں سوچی سمجھی سازش کے تحت دیا، مریم اورنگ زیب
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنکی پیرنی نے یہ بیان عمران کے کہنے پر سعودی سرمایہ کاری کے خلاف دیا اور یہ کوئی غلطی نہیں یہ سوچی سمجھی سازش ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ پنکی پیرنی نے جو بھی کہا عمران کے کہنے پر کہا اب باقی سب وضاحتیں جھوٹ اور فراڈ ہیں، پنکی پیرنی نے یہ بیان عمران کے کہنے پر سعودی سرمایہ کاری کے خلاف دیا یہ کوئی غلطی نہیں یہ سوچی سمجھی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بیوقوف بنے اُن کے لئے عرض ہے کہ سائفر سے بات ننگے پاؤں تک آ گئی ہے، عمران خان نے پنکی پیرنی سے بیان سعودی سرمایہ کاری کو سبوتاژ کرنے کے لیے دلایا، چورنی نے مورنی بننے کی ناکام کوشش کی لیکن یہ صرف 'مکارنی' ہے عمران خان نے پنکی پیرنی سے بیان دلوایا اور اب خود اُن کے بیان پہ پاپندی لگوائی۔
مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے بارے میں بیان عمران خان کی ذہنی غلاظت ہے اور جان بوجھ کے دیا گیا ہے، پنکی پیرنی اور عمران میں کوئی فرق نہیں، سب کچھ عمران خان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا، پنکی پیرنی نے عمران کی پڑھائی پٹی عوام کو سنائی ان کے جھوٹ کی گند سے سعودی عرب محفوظ ہے، نہ امریکا نہ چین اور نہ پاکستان۔
انہوں ںے کہا کہ ننگے پاؤں مدینہ جانے والوں نے خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی جعل سازی سے بیچ کر کروڑوں روپے کمائے، تعلیم، تربیت، عقل و اخلاق سے عاری عالمی بھکاری سعودی عرب سے تحفے سمیٹتے رہے، سارے ٹبر کو لے کر شاہی مہمان خانے میں بیٹھی تھی تو سازش یاد نہ آئی؟
انہوں ںے کہا کہ انتشار کی کال میں بشریٰ اور عمران خان کے بچے کہاں ہیں؟ اپنے بچے ٹھنڈی ہواؤں میں اور ملک کے بچے تباہی کے دورا ہوں پر؟