ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکاٹ بیسنٹ کو وزیرخزانہ نامزد کردیا

اسکاٹ بیسنٹ رواں سال انتخابی مہم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ابتدائی حمایتی افراد میں شامل تھے


ویب ڈیسک November 23, 2024

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکاٹ بیسنٹ کو وزیرخزانہ نامزد کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کابینہ کی نامزدگیاں جاری ہیں۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکاٹ بیسنٹ کو وزیر خزانہ اور لوری چاویز ڈی ریمر کو لیبر سیکریٹری نامزد کردیا۔

اسکاٹ بیسنٹ رواں سال انتخابی مہم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ابتدائی حمایتی افراد میں شامل تھے۔اسکاٹ کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور جیو پولیٹیکل اور اکنامک اسٹریٹجسٹ میں بڑے پیمانے پر عزت دی جاتی ہے۔ لوری چاویز ڈی ریمر ریپبلکن کی کانگریس رکن ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں