خیبر پختونخوا حکومت : پارا چنار جانے والے وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ، سرکاری ذرائع نے تردید کردی

کرم سانحے کے بعد لوگوں کا مشتعل ہونا فطری بات ہے تاہم فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، سرکاری ذرائع


ویب ڈیسک November 23, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد:

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پارا چنار جانے والے کے پی حکومت کے وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کردی گئی تاہم حکام محفوظ رہے، دوسری جانب سرکاری ذرائع نے واقعے کی تردید کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، کمشنر کوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ اور ڈی پی او سمیت دیگر اعلی افسران پر مشتمل وفد کرم کے حالات کا جائزہ لینے اور امن و امان کی بحالی کے لیے جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے کرم روانہ ہوئے۔

پارہ چنار میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم ہیلی کاپٹر کی محفوظ لینڈنگ کرالئی گئی اور خیبرپختونخوا حکومت کا وفد محفوظ۔ رہا۔

قبل ازیں آفتاب عالم ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت، پولیس اور دیگر ادارے مل کر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائیں گے اور بھرپور کردار ادا کریں گے۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع نے کرم میں حکومتی وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور وفد میں شامل تمام افراد محفوظ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم میں اتنا بڑاسانحہ ہوا، جس پر لوگوں کا مشتعل ہونا فطر عمل ہے تاہم فائرنگ کا پھر بھی کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں