بھارتی نژاد امریکی شہری نے غیرقانونی طور پر روس کو ایوی ایشن پارٹس فراہم کیے، امریکا

57 سالہ سنجے کوشک نے فوجی ایپلیکشنز کے ذریعے ایوی ایشن پارٹس فراہم کیے، محکمہ انصاف


ویب ڈیسک November 23, 2024

امریکا کا کہنا ہے کہ بھارتی نژاد امریکی شہری نے روس کو غیرقانونی طور پر ساز و سامان فراہم کیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 57 سالہ بھارتی نژاد امریکی شہری سنجے کوشک نے روس کو فوجی ایپلیکیشنز کے ذریعے ایوی ایشن پارٹس فراہم کیے۔ دہری شہریت رکھنے والے سنجے کوشک نے ایکسپورٹ کنٹرول ریفارم کی خلاف ورزی کی ہے۔  

امریکی محکمہ انصاف کا مزید کہنا ہے کہ سنجے کوشک کو بھارت سے آنے پر 17 اکتوبر کو میامی میں گرفتار کیا گیا۔ فرد جرم عائد ہونے پر کوشک پر20 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ سنجے کوشک نئی دہلی میں قائم ائیرچارٹرکمپنی آرزو ایوی ایشن کا منیجنگ پارٹنر ہے۔

اس سے قبل بھی امریکا نے بھارتی کمپنیوں پر غیر قانونی سامان فراہم کرنے پر  پابندی عائد کی ہے۔ رواں ماہ میں امریکا نے روس کو جنگی سازو سامان فراہم کرنے والی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ بھارتی شہریوں کی بے لگام غیر قانونی سرگرمیوں پر مودی سرکار کی خاموشی ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔