سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2200 روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 22 ڈالر مزید بڑھ گئی

فوٹو فائل

کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے کے بعد 2715 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1857روپے بڑھ کر 242370 روپے کی سطح پر آگئی۔

Load Next Story