رات 12 بجے سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند کرنے کا فیصلہ، سرکاری ذرائع

وائی فائی سروس بھی بند ہوگی، موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ حالات دیکھ کر کیا جائے گا، سرکاری ذرائع


نعیم اصغر November 23, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد:

سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ملک بھر میں رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس مکمل بند کردی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آج رات بارہ بجے کے بعد انٹرنٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وائی فائی سروسز بھی نہیں چلیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل سروس کھلی ہوگی تاہم سروس کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں