سعودی عرب میں کھجور سے کشید مشروب ‘میلاف کولا’ تیار

سعودی کمپنی عہدیداروں نے بتایا کہ کھجور سے بنائی گئیں دیگر مصنوعات بھی جلد ہی مارکیٹ میں لائی جائیں گی


ویب ڈیسک November 23, 2024
سعودی کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ کھجور سے تیار ہونے والی مزید مصنوعات مارکیٹ میں لائی جائیں گی—فوٹو: بشکریہ اردو نیوز

RIYADH:

سعودی عرب کی کمپنی نے کھجور سے مشروب تیار کرلیا ہے اور اب اس کے باقاعدہ افتتاح کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیتی کمپنی ’تراث المدینہ‘ نے کھجور سے تیار مشروب ’میلاف کولا‘ لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری کھجور میلے کے دوران وزیر وزارعت عبدالرحمان الفضلی اور کمپنی کے سی ای او بندر القحطانی کی موجودگی میں نئے ڈرنک کا تعارف کرایا گیا۔

کمپنی کے عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ کھجور سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات بھی جلد ہی مارکیٹ میں پیش کی جائیں گی اورمیلاف کولا کی تیاری میں انٹرنیشنل فوڈ اسٹینڈرڈز کے تمام قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

قبل ازیں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے سرمائے سے جولائی 2023 میں ’سوانی‘کے نام سے کمپنی قائم کی گئی تھی جس کا مقصد اونٹنی کے دودھ سے مصنوعات کی تیاری اور اس کی مارکیٹنگ تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں