ورلڈ جونیئرٹینس چمپیئن شپ، بوائز ٹائٹل چین اور گرلز کا ٹائٹل سری لنکا نے جیت لیا

سید دلاور عباس ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ 2 کے مقابلے پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس میں منعقد ہوئے


Zulfiqar Baig November 23, 2024
اسلام آباد میں عالمی جونیئر ٹینس چمپیئن شپ کا آغاز 5 روز قبل ہوا تھا—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کے زیر اہتمام آئی ٹی ایف پاکستان سید دلاورعباس ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ 2 کے فائنل میں بوائز کے مقابلوں میں چین کے کھلاڑی ژی یوان گو اور گرلز کا مقابلہ سری لنکا کی جونیئر ٹینس اسٹار دینارا ڈی سلوا نے جیت لیا۔

اسلام آباد میں پی پی ایل کے زیر اہتمام آئی ٹی ایف پی پی ایل سید دلاور عباس ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ 2 کے مقابلے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگئے۔

ایونٹ میں دنیا بھر سے 80 جونیئر کھلاڑیوں نے شرکت کی، جن میں پاکستان، جاپان، چین، تھائی لینڈ، سری لنکا، کینیڈا، کوریا، جرمنی، قازقستان، مالدیپ، سنگاپور، امریکا، بیلاروس اور روس کے 50 لڑکے اور 30 ​​لڑکیاں شامل تھیں۔

ٹورنامنٹ کےفائنل میں چین کے ژی یوان گو نے کوریا کے سیون جی کو 7-6 اور (3)6-2 سے ہرا کر بوائزسنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

گرلز سنگلز کے فائنل میں سری لنکا کی دینارا ڈی سلوا نے قازقستان کی کیرولینا لیگائی کو 6-3,6-4 سے شکست دی اور ٹورنامنٹ جیت لیا۔

چیئرمین اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن طارق محمود مرتضیٰ اور پی پی ایل کے جی علی نون ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

جونیئرکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی اور سیکریٹری جنرل پی ٹی ایف کرنل ضیا الدین طفیل بھی اختتامی تقریب میں موجود تھے اور انعامات تقسیم کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں