لاہور میں انسانی جانوں کیلیے غیر محفوظ اور غیر قانونی رکشہ باڈی بنانے والی 4 فیکٹریاں سیل

غیر قانونی کام میں ملوث 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا گیا


اسٹاف رپورٹر November 23, 2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں انسانی جانوں کے لیے غیر محفوظ رکشے بنانے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 4 غیر قانونی رکشہ باڈی بنانے والی فیکٹریاں سیل کر دیں۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر عمل کرتے  ہوئے رانا محسن سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کیں کارروائیوں میں غیر قانونی کام میں ملوث 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا گیا۔

بغیرلائسنس اور منظوری چنگ چی رکشوں کی باڈی بنانا غیر قانونی ہے، تکنیکی معیار پر پورے اترنے والی لائسنس یافتہ کمپنیاں رکشہ بنانے کی مجاز ہیں، موٹر سائیکل کو غیرقانونی طور پر سواری رکشہ یا لوڈر رکشہ بنانا سنگین جرم ہے، غیر قانونی رکشہ باڈی میکرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس غیر قانونی  پیشے سے وابستہ تمام افراد کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اس فعل سے باز رہیں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، معزز شہریوں سے التماس ہے کہ محفوظ سفر کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے ایسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں