کراچی؛ عمرے کی آڑ میں مبینہ طور پر گداگری کیلئے بیرون ملک جانے والے افراد گرفتار

گرفتار ملزمان میں 7 خواتین اور ایجنٹ بھی شامل ہے، ان کے پاس سفری دستاویزات اور رقم بھی نہیں ہے، ترجمان ایف آئی اے


آفتاب خان November 23, 2024
گرفتار افراد میں 7 خواتین اور ایجنٹ بھی شامل ہے—فوٹو: ایف آئی اے

کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران عمرے کی آڑ میں مبینہ طور پر گداگری کے لیے بیرون ملک روانہ ہونے والے 10مسافروں کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرتعینات امیگریشن عملے نے عمرے کی آڑمیں مبینہ طور پر گداگری میں ملوث 10مسافروں کو گرفتارکرلیا، جن میں 7 خواتین اورایجنٹ بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق رحیم یارخان، ٹنڈوالہ یاراورسکھرسے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پروازنمبرجی نائن 549کے ذریعے عمرے کے ویزے پرسعودی عرب جارہے تھے اور ایک گرفتارملزم نےخود کو دیگرملزمان کا رشتےدارظاہرکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش دیگر ملزمان نےانکشاف کیا کہ مذکورہ ملزم ایجنٹ ہے اور انہوں نے تمام مسافروں کی سفری دستاویزات کا بندوبست کیا تھا۔

ایف آئی اے کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سعودی عرب گداگری کے غرض سے جا رہے تھے اور گرفتارملزمان عمرہ ادا کرنے کی بنیادی طریقہ کار سےمکمل طور پر نا واقف تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان رہائش اورہوٹل بکنگ کے حوالے سے کسی قسم کی دستاویزات فراہم کرنے میں بھی ناکام رہے، ان کے پاس سفری اخراجات کے لیے کسی قسم کی رقم نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کومزید قانونی کارروائی کے لیےانسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |