کراچی؛ بیوہ خاتون سے مرحوم شوہر کے جی پی فنڈز کی رقم لوٹنے کی واردات کا مقدمہ 10 روز بعد درج

ڈاکوؤں میری بہن سے پرس چھین کر فرار ہوگئے جس میں 27 لاکھ نقدی،موبائل فون اور دیگر سامان موجود تھا، مدعی مقدمہ


اسٹاف رپورٹر November 23, 2024

لانڈھی پولیس نے بیوہ خاتون سے ڈکیتی کے دوارن مرحوم شوہر کے جی پی فنڈز کی رقم 27 لاکھ روپے لوٹنے کا مقدمہ 10 روز کے بعد درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے 6 نمبر غفور سوئٹس کے قریب رواں ماہ 12 نومبر کو موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو وجیہہ نامی خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوئے تھے جس میں 27 لاکھ روپے نقد ، موبائل فون ، شناختی کارڈ ، چیک بک اور دیگر سامان موجود تھا۔

واردات کی اطلاع فوری طور پر لانڈھی پولیس کو دی گئی تاہم پولیس حدود کے تنازعے پر ٹال مٹول سے کام لیتی رہی تاہم 21 نومبر کو لانڈھی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نمبر 687 سال 2024 بجرم دفعات 397 چونتیس کے تحت متاثرہ خاتون کے بھائی افتخار کی مدعیت میں موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق وہ سرکاری ملازم ہے اور 12 نومبر کی دوپہر ایک بجے کے قریب اپنی بہن وجیہہ کے ہمراہ نجی بینک کی برانچ کے ایریا مارکیٹ کورنگی سے 27 لاکھ روپے نکلوا کر اپنی گاڑی میں سوار ہو کر گھر جا رہے تھے جبکہ پیسے بہن کے پرس میں رکھے ہوئے تھے۔

مدعی کے مطابق جب ہم لانڈھی 6 نمبر غفور سوئٹس کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان جو کہ شلوار قمیض میں ملبوس تھے کار کے سامنے آکر ہمیں روکا اور اسلحے کے زور پر بہن سے پرس چھین کر فرار ہوگئے۔

لانڈھی پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جو مزید تفتیش کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |