ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فون پر بہت زیادہ ’ڈوم اسکرالنگ‘ کرنا آپ کو مزید ڈپریشن میں دھکیل سکتا ہے۔
یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا ہے کہ اسمارٹ فون کا غلط طریقے سے استعمال صارف کے احساسات کو مزید بدتر کر سکتا ہے۔
ڈوم اسکرالنگ عموماً تب پیش آتا ہے جب صارفین بہت وقت تک منفی اور ناخوشگوار مواد دیکھتے ہیں۔
جرنل نیچر ہیومن بیہیویئر میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ افراد جن کی ذہنی صحت بدتر تھی وہ زیادہ تر آن لائن منفی کانٹینٹ پڑھتے تھے۔
سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں متعدد تجربات کیے گئے جن میں 1000 افراد شامل تھے۔ ان افراد کو نفسیاتی آزمائشوں سے گزارا گیا اور بعد میں ان سے 30 منٹ تک انٹرنیٹ براؤز کرایا گیا اور پھر ان سے ان کی ہسٹری حاصل کی گئی۔
بعد ازاں محققین نے سرچ ہسٹری میں موجود ویب سائٹس پر استعمال کی گئی زبانوں کا تجزیہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جن کی ذہنی صحت خراب تھی انہوں نے منفی کانٹینٹ دیکھا تھا۔
مزید ٹیسٹ میں سائنس دانوں نے ان افراد کی ویب سائٹس تبدیل کر دیں تاکہ یہ جانا جا سکے کہ یہ طرز علت تھا یا معلول۔
محققین کو معلوم ہوا کہ اس میں دونوں عناصر موجود تھے، ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن لوگوں کو پڑھنے کے لئے زیادہ منفی مواد دیا گیا تھا وہ ڈسٹرکٹیو اسپائرل میں زیادہ منفی مواد تلاش کرنے سے پہلے بدتر محسوس کرتے تھے۔