کراچی: سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق
سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
سپر ہائی وے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 18 سالہ محمد علی کے نام سے کی گئی جو کہ ٹرک کا کلینر تھا اور حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
تاہم، واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔