صوابی جانے والی مشینری پر نامعلوم افراد کا حملہ، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

حملہ آوروں نے مشینری کے ٹائروں پر فائرنگ کر کے انہیں ناکارہ بنا دیا


ویب ڈیسک November 24, 2024

پشاور:

صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور، عرفان سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ صوابی جانے والی ایک پرائیویٹ مشینری پر پشاور ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مشینری کو روکا تھا، جس کے بعد اچانک حملہ آوروں نے مشینری کے ٹائروں پر فائرنگ کر کے انہیں ناکارہ بنا دیا۔

عرفان سلیم نے مزید کہا کہ حملہ آوروں نے کرینوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ تاہم، پی ٹی آئی کے کارکنان فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حملے کے بعد مشینری اور کرینوں کے ڈرائیورز اور دیگر عملہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور پی ٹی آئی نے فوری طور پر اس حملے کے خلاف کارروائی کی مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |