اسلام آباد میں طلبہ سے ہاسٹلز خالی کرانے پر انسانی حقوق کمیشن کا ردعمل سامنے آ گیا

طلبہ کو بغیر کسی جرم یا قصور کے پناہ سے محروم کر دیا گیا ہے


ویب ڈیسک November 24, 2024

اسلام آباد:

انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے طلبہ سے ہاسٹلز خالی کروانے اور اسلام آباد کی طرف جانے والے راستوں کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایچ آر سی پی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ طلبہ سے ہاسٹلز خالی کروانے کا اقدام تشویش کا باعث ہے، کیونکہ اس کے نتیجے میں طلبہ کو بغیر کسی جرم یا قصور کے پناہ سے محروم کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے اسلام آباد کی طرف جانے والی سڑکوں کی بندش، بشمول موٹروے، عام شہریوں اور مزدوروں کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ ان راستوں کی بندش سے لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت متاثر ہو رہی ہے، جو ان کے روزگار کے حق سے جڑی ہوئی ہے۔

ایچ آر سی پی نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ان اقدامات پر نظر ثانی کرے اور شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرے، تاکہ عوامی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہ آئے اور طلبہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |