پی ٹی آئی کا احتجاج، کراچی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر

متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروسز کی بندش کا سامنا ہے


ویب ڈیسک November 24, 2024

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروسز کی بندش کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کے ترجمان نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ صرف سیکیورٹی خدشات والے علاقوں میں ہی موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج آج ہونے جا رہا ہے، جس کے پیش نظر وفاقی حکومت نے انتظامی اقدامات بڑھا دیے ہیں۔ اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا ہے، شہر اقتدار کنٹینر سٹی میں تبدیل ہو چکا ہے۔

جبکہ رینجرز، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |