"بھارت آرمی" گواسکر نے اپنی ہی فینز کو غیر محبِ وطن قرار دیدیا

جھنڈوں پر لکھے 'بھارت آرمی' کے الفاظ پر سابق کرکٹر برہم


ویب ڈیسک November 24, 2024

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر آسٹریلیا کیخلاف پرتھ ٹیسٹ میچ میں اپنے ہی شائقین پر بھڑک اُٹھے۔


پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز دورانِ کمنٹری سابق لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر نے بھارتی ٹیم کے فینز کو آڑے ہاتھوں لے لیا جو گراؤنڈ میں ٹیم انڈیا کو سپورٹ کررہے تھے۔

سنیل گواسکر نے ہندوستانی جھنڈوں پر لکھا ہوا لفظ 'بھارت آرمی' دیکھ کر غصے کا اظہار کیا اور طیش میں آگئے، انکا کہنا تھا کہ پرچم پر کسی بھی قسم کی تحریر قوانین کے خلاف ہے، یہ شائقین بھارتی نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ [شائقین] واقعی ہندوستانی ہیں، زیادہ یقین نہیں ہے کہ ان میں سے کتنوں کے پاس بھارتی پاسپورٹ ہے لیکن وہ شاید اس کی قدر اور پرچم کی اہمیت بھول چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کار حادثے میں جان بچانے والوں کو رشبھ پنت نے اسکوٹرز تحفے میں دے دیں

گواسکر کا کہنا تھا کہ 'بھارت آرمی' کے لوگوں کو جھنڈوں سے حروف کو ہٹا دینا چاہیے، اگلی بار وہ جھنڈے خود بنائیں اور غلطی کو دہرانے سے گریز کریں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |