لاہور میں مختلف راستے کنٹینر لگاکر بند، پولیس کی بھاری نفری تعینات

شہریوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا


ویب ڈیسک November 24, 2024

لاہور:

تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث لاہور میں مختلف راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مال روڈ، پنجاب اسمبلی سمیت مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، خواتین پولیس اہلکار بھی اپنی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔

شہر بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کے تحت مختلف شاہراہوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت کےلئے سخت مشکلات کا سامنا  ہے، دودھ، سبزیاں، پھول، مویشیوں کے لیے چارہ لیکر آنیوالی گاڑیاں بھی راستے بند ہونے کی وجہ سے پھنس گئیں۔

سیکرٹریٹ چوک سے لیکر آزادی فلائی اوور کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر مکمل بند کیا گیا، راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں، ایسٹرن بائی پاس، بابوصابو بھی مکمل بند ہیں۔ 

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔ رائے ونڈ روڈ، فیروز پور روز، گجومتہ ٹریفک کیلئے کھلے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور رنگ روڈ تمام انٹرجینجز سے ٹریفک کیلئے مکمل بند ہیں جبکہ شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

نیازی شہید چوک سے جانب راوی پل دونوں اطراف کینٹینر لگے ہیں، شاہدرہ چوک سے جانب نیازی شہید کینٹینر لگے ہیں، بیگم کوٹ سے جانب شاہدرہ چوک دونوں اطراف میں کینٹینر لگے ہیں، امامیہ کالونی پھاٹک پہ دونوں اطراف میں کینٹینر لگے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |