ہانیہ عامر کیلئے کیا جذبات ہیں؟ بادشاہ نے خاموشی توڑ دی

ہانیہ میری بہت اچھی دوست ہے اور ہمارے آپس میں بہت اچھے تعلقات ہیں، بھارتی ریپ سنگر


ویب ڈیسک November 24, 2024

بھارتی ریپ گلوکار بادشاہ نے خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ریپ سنگر بادشاہ نے کہا کہ ہانیہ میری بہت اچھی دوست ہے اور ہمارے آپس میں بہت اچھے تعلقات ہیں۔

مزید پڑھیں: کینیڈا میں بادشاہ کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی نے دھوم مچا دی

بادشاہ نے کہا کہ ہم جب بھی ملتے ہیں تو ہمیں بہت مزہ آتا ہے اور بس اتنا ہی ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنی زندگی میں خوش ہے اور میں اپنی زندگی میں۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کی دوستی کے خوب چرچے ہیں : فوٹو: ویب ڈیسک

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کی دوستی کے خوب چرچے ہیں : فوٹو: ویب ڈیسک

بادشاہ نے کہا کہ لوگ اکثر ہمیں رومانوی طور پر جوڑتے ہیں، ہماری کیمسٹری شاندار ہے لیکن لوگ اکثر اس کی غلط تشریح کرتے ہیں اور وہی سمجھتے ہیں جو وہ سمجھنا چاہتے ہیں۔

ہانیہ عامر کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں : فوٹو : فائل

یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور بادشاہ کی دوستی پہلے بھی دونوں ممالک کے مداحوں میں موضوعِ بحث رہی ہے۔ دونوں ستارے مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھے جا چکے ہیں اور ان کی ویڈیوز اکثر وائرل ہو جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |