پی ٹی آئی اہم بین الاقوامی شخصیت کی آمد کے وقت ہی احتجاج کی کال کیوں دیتی ہے، اسحاق ڈار

کیا سیاسی احتجاج یا ملک کی عزت اور وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش اور کھیل ہے؟ نائب وزیراعظم


ویب ڈیسک November 24, 2024

اسلام آباد:

نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اہم بین الاقوامی شخصیت کی آمد کے وقت ہی احتجاج کی کال کیوں دیتی ہے۔

موجودہ صورتحال پر نائب وزیر اعظم نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ کیا سیاسی احتجاج یا ملک کی عزت اور وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش اور کھیل ہے؟

‏انہوں نے کہا کہ بار بار تحریکِ انصاف کیوں احتجاج کی کال ایسے وقت یا دن دیتی ہے جب اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان  آ رہی ہوں۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 14 اکتوبر کو چینی وزیرِ اعظم کا دورہ ہو، ایس سی او سمٹ کے لیے سربراہانِ مملکت کی آمد ہو یا کل شروع ہونے والا بیلاروس کے صدر کا دورہ جس کے لیے ان کے وزراء اور اہم کاروباری شخصیات کی اسلام آباد آج آمد ہے لیکن پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |